سکیورٹی کے فول پروف انتظامات لائق تحسین ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ممبر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں طاہر جمیل نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایا ت کی روشنی میں صوبہ بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات لائق تحسین ہیں مذکورہ مقدس ایام میں بین المسا لک ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے عاشورہ محرم باہمی یگانگت ‘ روارداری کا درس دیتا ہے نواسہ رسول سید الشہداء امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے دیگر جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا انہونے کہا ہے کہ محرم الحرام اتحاد ‘ وحدت ‘ صبر و رضا اور حرمت والا مہینہ ہے ۔نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہداء کربلا کی عظیم قربانیاں جو حق و باطل کے درمیان میں ایسا معرکہ ہے جسے قیامت تک فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں حق و صداقت کا علم بلند کرکے دین اسلام کی آبیاری کی ۔جس کے ذریعہ انہوںنے حقیقی امن ‘ مساوات ‘ برابری ‘ صلہ رحمی ‘ بھائی چارے کا درس عام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت سے جو ہمیں صبر ‘ برداشت ‘ تحمل ‘ و قربانی کا سبق ملتا ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ محرم الحرام میں پیغام امن ‘ اتحاد المسلمین ‘ بین المسالک ‘ ہم آہنگی ‘ رواداری اور استحکام پاکستان کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں