چنیوٹ(نامہ نگار)مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر کے زیر اہتمام ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں خلیفہ ثانی خسر پیغمبر ۖ حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی یاد میں سالانہ سیمینار منعقد ہوا ،سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اصحاب رسولۖکی پاکیزہ زندگیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا عہد خلافت درخشندہ باب کی حیثیت رکھتا ہے،حکمرانوں کو خلفائے راشدین کی طرز پر حکومت کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے،نئے اسلامی سال کی آمد ہمیں صبر، استقامت، اور شجاعت کا سبق دیتی ہے۔ دین بر حق کی خاطر طاغوت کے مقابلے میں ڈٹ جانا نئے اسلامی سال کی تمہید ہے۔ ہمیں اس موقع پر یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اس سال کو نظامِ مصطفی کی حکمرانی اور ناموس مصطفی کی پاسبانی کی جدو جہد کا سال بنائیں گے اورنظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔




