شاہکوٹ (نامہ نگار) حضرت سید محمد اشرف حسین شاہ گیلانی رحمتہ اللہ علیہ اور حضرت سید اعجاز حسین شاہ گیلانی رحمة اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید عباس حیدر شاہ یکم اکتوبر بروز بدھ ڈیرہ گیلانی تھوتھیاں خورد چک نمبر 10تحصیل شاہکوٹ منعقد ہوگا، جس میں محفل میلاد مصطفی ۖ، چادر پوشی، ختم شریف اور 2اکتوبر بروز جمعرات بعد از نماز عشاء محفل سماع کا بھی اہتمام ہوگا۔




