سید مبشر حسین کی اہلیہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن امامیہ دوکوہا سادات کے سینئر کارکن سید مبشر حسین شاہ کی اہلیہ’ سید ابوذر کی والدہ اور سید توقیر حیدر نقوی’ سید تنویر حیدر نقوی کی ہمشیرہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، مرحومہ نہایت شفیق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں، جن کا جسدخاکی 8 اپریل 2026ء کو بعدازنماز ظہر 2 بجے پیپلزکالونی نمبر2 حسینیہ چوک گرائونڈ سادات سے اٹھایا گیا اور نمازجنازہ دارالعلوم قادریہ’ قادریہ چوک میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ورسم قل شریف کا ختم پاک کل 9 اپریل 2026ء بروز جمعرات صبح 9 بجے امام بارگاہ درعباس پیپلزکالونی نمبر2 میں ادا کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں