فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد محمد اسلم گوندل کو او ایس ڈی بنا دیا اور انہیں20 جولائی سے قبل لاہور میں نئی بننے والی پوسٹ کو جوائن کرنے کا حکم دیدیا’رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راجہ قمرالزمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ون فیصل آباد نئے جج کی تعیناتی تک بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فرائض سرانجام دینگے۔




