سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں، صرافہ ایسوسی ایشن

سرگودھا (بیورو چیف) صرافہ ایسوسی ایشن اپنے سیلاب زدگان بھائیوں کی مدد کے لیے ہر وقت کوشاں ہے سیلاب سے جو تباہی ہوئی ہے اس کا نقصان پورا کرنا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں البتہ جو جانی نقصان ہوا ہے اس کی تلافی ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار صرافہ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد اسلام اور رہنما و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خرم جبار نے اپنے ایک بیان میں کیا ان رہنما ؤ ں کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے جو تباہی ہوئی ہے یہ سب مس مینجمنٹ کا نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں