سیلاب سے بچائو کیلئے نئے آبی ذخائر تعمیر کئے جائیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل، سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ و نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے نئی آبی زخائر تعمیر کئے جائیں۔ حکومت غیر ضروری منصوبوں پر وسائل ضائع کرنے کی بجائے نئے ڈیم کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کرے۔ پورا سال ہم پانی کی کمی کا رونا رو تے رہتے ہیں اور جب بارش کی شکل میں قدرت ہمیں پانی مہیا کرتی ہے تو اسے محفوظ اور سنبھالنے کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے۔ ملک کی تر قی کیلئے ہر دریا کے ساتھ آبی زخائر تعمیر ہونے چاہئیں۔آبی گزر گاہوں پر غیر قانونی تعمیرات ختم کی جائیں۔ متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر حکومت ازالہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں