کمالیہ(نامہ نگار) ایم این اے ریاض فتیانہ اور ارکان صوبائی اسمبلی آصفہ ریاض فتیانہ و سونیا علی رضا شاہ نے کہا ہے کہ تحصیل کمالیہ اور پیر محل کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں شدید قحط، سنگین مشکلات اور بیماریوں کا سامنا ہے ، اس لیے فوری امدادی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے تحصیل کمالیہ کے متعدد دیہات متاثر ہوئے ہیں ۔جن میں تحصیل پیر محل کے مائی صفوراں ،جنگل مائی صفوراں چک نمبر 698/40,778,777,776,775,774,773,768,767اور 699/41شامل ہیں جبکہ تحصیل کمالیہ کے متاثر دیہات میں خوشحال کے بگھیلے 57/3ٹکڑا، 58/3ٹکڑا، 57/4ٹکڑا، موضع باگڑ، گھلے کے جھلار، جھنگی پہوڑاں 58/1ٹکڑا، 58/2ٹکڑا، بکھو کے سنپال ، رجب کے کاٹھیے ، کیکری شاہ شیر، شہابل شاہ ،731گ ب خان دا چک ،732 گ ب ،733 گ ب،734گ ب ،سات مرلہ سکیم 735گ ب، موضع درسانہ
742گ ب ،مہرم کاٹھیا اور حیا ت کے کاٹھیا سمیت درجنوں علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں کے مکین فوری طور پر حکومت، پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کی امداد کے منتظر ہیں۔




