فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہدا، چیئر مین مرزااشرف مغل اور سینئر رہنما ئوںنے سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اکا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے یہ مناظر دیکھ کر د ل خو ن کے آنسو روتاہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ملک کو تباہی سے بچانے کاواحدحل ڈیموں کی تعمیر ہے اگر ماضی میں سیلاب کی تباہ سے سبق حاصل کرکے بڑے ڈیموں کیساتھ ساتھ بارانی علاقوں میں چھوٹے ڈیم بنائے جاتے تو ملک میں قوم کواتنی بڑی تباہی کا سامنانہ کرناپڑتا میڈیا رپورٹ کے مطابق لاکھو ں ایکڑ زرعی اراضٰی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں اور سینکڑوں افراد متاثرین میں شامل ہیں انہوں نے مخیئر اور صاحب ثروت افرادسے اپیل کی کہ وہ پریشانی کی ا س گھڑی میں اپنے متاثرہ بھائی بہنوں کی مد د کیلئے آگے بڑھیںجبکہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں موجودہ صورتحال کی روشنی میں سیلاب متاثرین کے بجلی گیس کے بلز اور ٹیکسزمعاف کئے جائیں اورانکی جلد بحالی کیلئے بھر پور مدد کی جائے۔




