سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں

سرگودہا (بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف گزشتہ چار دنوں سے تحصیل کوٹ مومن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور خود ریسکیو و ریلیف سرگرمیو ں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آج بھی دونوں افسرا ن نے بھکھوآلا فلڈ ریلیف کیمپ، مڈھ رانجھا روڈ اور تخت ہزارہ سمیت مختلف متاثرہ مقامات کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو و بحالی سرگر میو ں اور فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدا یت کی کہ متاثرہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا ئے اور انکی ضروریات فوری طور پر پوری کی جا ئیں ۔ ڈی پی او صہیب اشرف نے ریسکیو آپریشن کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا معائینہ کیا اور کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں