سرگودہا(بیوروچیف) سیلاب متاثرین کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال میں 50 بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سیلاب متاثرین کو فوری اور بہترین خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر سہیل طارق نے بتایا کہ مریضوں کو ادویات اور علاج بالکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرین کی مدد کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق عملے کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں تاکہ مریضوں کو دن رات علاج معالجہ فراہم کیا جا سکے۔




