سیلزٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔سال 2025کے ٹیکس گوشوارے اب 26اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔ اس سے پہلے ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ 18اگست مقرر تھی، ایف بی آر کے مطابق تاریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھانے کے لیے واجب الادا سیلز ٹیکس جمع کرانا لازمی ہوگا، سیلز ٹیکس کے واجبات مقررہ تاریخ کے اندر ادا کرنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں