کمالیہ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر کا چیف آفیسر علی رضا کے ہمراہ بارش کے دوران مختلف ڈسپوزل ورکس کا وزٹ، بارش کے پانی کی نکاسی اور ڈسپوزل ورکس پر مشینری و عملہ کی ورکنگ حالت کا جائزہ لیا ، اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے عملہ میونسپل کمیٹی کوہدایت کی کہ شہر سے جلد سے جلد پانی کی نکاسی کا عمل جاری رکھا جائے ، انکا مزید کہنا تھا کہ تمام مشنری و عملہ کو اسی طرح 24 گھنٹے ورکنگ میں رکھیں ڈسپوزل ورکس پر شفٹ وائز عملہ کو ایکٹو رکھا جائے ، ماسوائے ایمرجنسی کے کسی بھی افسر یا عملہ کے فرد کو چھٹی کی اجازت نہیں ہے ، ڈسپوزل ورکس پر تمام مشنری ، جرنیٹر سٹینڈ بائی رکھیں تاکہ شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی ممکن ہو سکے ،شہر کے تمام علاقوں اورسیوریج لائنوں کی مسلسل ڈی سلٹنگ کا کام بھی جاری رہے ۔




