سیوریج چیلنجز کو بروقت اور معیار کے مطابق نمٹایا جائے،ایم ڈی واسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے خبردار کیا ہے کہ مون سون ایمرجنسی کیمپ کے قیام ا ور فعالیت پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے جبکہ سٹاف کی حاضری مکمل اور ڈی واٹرسنگ سیٹس سمیت دیگر سامان موقع پر دستیا ب رہنا چاہئے۔ ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن شروع ہو چکا ہے لہذا تمام تر توانائیاں تیز رفتار نکاسی آب پر صرف کی جائیں۔ سیوریج چیلنجز کو بروقت اور معیار کے مطابق نمٹایا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ تمام سب ڈویژنز کے علاقوں کے سپر وائزرز فیلڈ میں موجود رہنے چاہئے اور ان کی کڑی نگرانی بھی کی جائے تاکہ عوام کے سیوریج ایشو موقع پر ہی حل ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈرینز لائنوں کی دیواریں بحال کی جائیں تاہم مسلسل جاری رہنے والی ڈی سلٹنگ کو بھی مدنظر رکھا جائے تاکہ بعد میں ڈی سلٹنگ کروانے میں کوئی رکاوٹ نہیں بنے۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ فرانچ پراجیکٹ فیز ون اور جائیکا پراجیکٹ کی مکمل دیکھ بھال یقینی بنائے جبکہ دونوں نئے پراجیکٹس جن میں فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ پراجیکٹ شامل ہیں ان کے لئے ٹیمیں نوٹیفائی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں