سی او MCF مرتضیٰ ملک کا پیرافورس میں تبادلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محمد مرتضیٰ ملک کو تبدیل کر کے پیرافورس جبکہ ان کی جگہ پیرافورس سے محمد عثمان غنی کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد تعینات کر دیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد مرتضیٰ ملک نے سابق کمشنر راجہ جہانگیر انور کی سربراہی میں شہر کی تعمیر وترقی’ فیصل آباد میں بیوٹیفکیشن’ سڑکوں کا پیچ ورک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ شہر بھر میں سٹریٹ لائٹس اور کینال روڈ پر نیو فٹ پاتھ کی تعمیر’ نہر کنارے لائٹنگ نصب کروائی اور شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں