فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انوکھا احتجاج’ ایس پی اقبال ٹائون کی جانب سے شادی کو خفیہ رکھنے پر خاتون کا ضلع کونسل چوک میں احتجاج’ اسوہ نامی خاتون نے ضلع کونسل چوک کے درمیا ن بیٹھ کر احتجاج کرتے ہوئے چیختی چلاتی رہی کہ ایس پی اقبال ٹائون سعید احمد نے خفیہ شادی کر رکھی ہے اور اب اسکو پوچھتا نہیں ہے وہ اس سے چھپ رہا ہے۔ خاتون ضلع کونسل چوک میں اکیلے احتجاج کرتی رہی اور دوسری طرف خاتون کے احتجاج اور مبینہ طور پر شادی کا بھانڈا پھوٹنے پر ایس پی اقبال ٹائون سعید احمد ہارٹ اٹیک ہونے پر ہسپتال پہنچ گئے۔ تاہم ایس ایچ او سول لائن اور محرر تھانہ وومن مذکورہ خاتون کو آر پی او آفس لے گئیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرکاری طور پر ایس پی اقبال ٹائون کی جانب سے کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا۔




