فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پر بلال گنج مارکیٹ کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث چلتی کار کو آگ لگ گئی، ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا، ڈرائیور معمولی زخمی ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ ارشد نامی نوجوان سوزوکی کار پر سرگودھا روڈ پر جا رہا تھا کہ جب وہ بلال گنج مارکیٹ پی ایس اس پٹرول پمپ کے سامنے پہنچا تو اچانک کار کی وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور نے گاڑی سے نکل کر آگ بجھانے کی کوشش کے دوران معمولی زخمی ہو گیا تاہم اطلاع ملنے ہی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔




