شام میں اسرائیلی حملے کئی لوگ نقل مکانی پر مجبور

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی شام کے صوبے درا میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی کے بعد متعدد خاندان اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق مقامی افراد نے اسرائیلی فوج کی پیش قدمی روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں رہائشی علاقوں کے قریب گولہ باری کی گئی۔شامی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی حملوں کو شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی جس کے بعد اسرائیلی فوج علاقے سے واپس چلی گئی، بعد ازاںحالات معمول پر آ گئے اور متاثرہ خاندان گھروں کو لوٹ آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں