واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے شام پر اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ ٹرمپ نے پابندیاں ختمکرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے، سابق شامی صدر بشارالاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی، امریکا شام کو دہشتگردی کی معاون ریاست قرار دینے کے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے۔شامی وزیر خارجہ نے پابندیوں کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھانے سے شام عالمی برادری کیلئے کھل جائے گا، امریکی حکام کے مطابق پابندیوں کا خاتمہ تعمیر نو اور ترقی کا راستہ ہموار کرے گا۔




