شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ

شانگلہ (نامہ نگار) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دیگرعمارتوں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے فوری طور پرکسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے مختلف علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں