کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد کا کہنا ہے کہ کراچی کے اداکاروں نے اپنی الگ ہی دنیا بنالی ہے۔اداکار شان شاہد نے اپنی اور میرا کی نئی فلم کی تشہیر کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آکر مجھے ہمیشہ اچھا لگتا ہے اس شہر کی اپنی ایک وائب ہے، جب یہاں آتا ہوں تو احساس ہوتا ہے کہ یہ ایک ایسا ہے جس کے بغیر ہم نامکمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹی وی اور فلموں پر اچھا کام ہورہا ہے، یہاں پر انٹرٹینمنٹ کی اکانومی ہے لیکن اتنا کچھ اچھا لگنے کے ساتھ ساتھ کچھ برا بھی لگتا ہے وہ کبھی وقت ہوگا تو بتاں گا کہ کیا برا لگتا ہے۔شان شاہد نے کہا کہ جتنا بڑا سنیما کراچی کا ہے اس نے پورے پاکستان کو لوگوں کو اپنے اندر سما لیا ہے لیکن کراچی کے اداکاروں نے اپنی الگ ہی دنیا بنالی ہے، یہاں کے اداکار اپنے کمفرٹ زون میں رہتے ہیں، اداکار وہ ہوتا ہے جو خود کو چیلنج کرتا ہے میں نے ساری زندگی ندیم صاحب کے ساتھ کام سیکھا ہے اور میری خواہش ہوتی تھی ان کے ساتھ کام کروں جن سے کچھ نہ کچھ سیکھ سکوں۔اداکار نے کہا کہ شاید یہ دور ایسا ہے کہ اب اداکاروں کو سیکھنے میں شرم آگئی ہے، اے آئی سے ہم سیکھ لیتے ہیں انسان سے نہیں سیکھ سکتے، میں خلا میں نہیں رہتا لاہور میں رہتا ہوں، دس سال میں کراچی کو میری ضرورت نہیں پڑی، انہوں نے بلایا نہیں میں آیا نہیں، جب ضرورت ہوگی تو میں آجاں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے گھر کے باہر یہ نہیں لکھا کہ کراچی میں کام نہیں کروں گا ۔




