شاہد آفریدی کی شاہین کی کارکردگی پر تنقید

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ان کے بولنگ اسٹائل پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ اتنے عرصے سے کھیل رہا ہے، یہ نہیں پتا چلا آخری اوور کرنا کہاں سے ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ شاہین اتنے عرصے سے کھیل رہا ہے، تمہیں یہ نہیں پتا چل رہا کہ تمہیں آخری اوور کرنا کہاں سے ہے، اتنی مرتبہ شاہین کو بتا چکے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ متعدد بار بتانے کے باوجود شاہین بار بار غلطیاں کررہا ہے، جب رائٹ ہینڈر کھیل رہا ہے تو راؤنڈ دا وکٹ بال نہیں کیا جاتا اور اگر کیا بھی جائے تو وکٹوں کے اندر کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں