فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن’ ڈویژنل کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی سربراہی میں ڈپٹی چیف آفیسر ایم سی ایف محترمہ عظمت فردوس نے شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے شاہراہوں سے ریڑھی بانوں کا خاتمہ کر کے عوامی گزرگاہوں کو آمدورفت کیلئے کھول دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ ستیانہ روڈ’ چن ون روڈ’ سوساں روڈ’ ریلوے روڈ’ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک)’ راجباہ روڈ’ ڈجکوٹ روڈ’ جڑانوالہ روڈ’ جیل روڈ’ گلفشاں کالونی’ رضاآباد’ شیخوپورہ روڈ’ سرگودھا روڈ پر بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے شاہراہوں پر کھڑے ریڑھی’ چھابڑی’ پھل’ سبزی فروشوں کو بھگا دیا اور دکانوں کے باہر پڑا ہوا سامان قبضہ میں لے کر مین گزرگاہوں کو کھلوا دیا جس کے باعث ٹریفک رواں دواں کر دی اور ریڑھی’ چھابڑی فروشوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ دوبارہ سڑکوں پر آئے تو ان کا سامان ریڑھی سمیت ضبط کر لیا جائے گا۔




