گلگت (نامہ نگار) گلگت بلتستان میں تاجروں کی قیادت میں اور سیاسی جماعتوں کی حمایت میں مرکز کی تجارتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا جب مظاہرین نے شاہراہ قراقرم (کے کے ایچ) کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔رپورٹ کے مطابق مقامی درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی استحصالی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔




