دہلی (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے دہلی کے اس گھر کی باقی تمام منزلیں 37 کروڑ روپے میں خرید لی ہیں، جہاں انھوں نے گوری خان سے شادی کے بعد زندگی شروع کی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ دہلی سے جڑی زندگی کی کہانی ایک نہایت ذاتی اور جذباتی انداز میں اب مکمل ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق کنگ خان نے جنوبی دہلی میں واقع اس گھر میں گوری کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ اس خریداری کے بعد اب وہ اس پوری جائیداد کے واحد مالک بن گئے ہیں۔




