شجرعباس 200میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستانی اتھلیٹ شجر عباس ایشین گیمز کے ایتھلیٹکس ریس کے مقابلے میں سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شجر عباس نے آئیچی-ناگویا 2026 میں جاری 20ویں ایشین گیمز میں مردوں کی 200 میٹر دوڑ کے پہلے رانڈ کی پہلی ہیٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے یہ فاصلہ 21.23 سیکنڈز میں طے کر کے اپنی اس کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستانی کوچ سیمی رضوی نے امید ظاہر کی ہے کہ سیمی فائنل مقابلوں میں شجر عباس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں