فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں شجرکاری مہم پر ایک تحریک کی صورت میں عملدرآمد جاری ہے اس ضمن میں سرکاری ادارو ں کیساتھ نجی شعبہ بھی سرگرم عمل ہے۔ چک 253 ر۔ب تحصیل صدرمیں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیاجس میں رانا خاور سلطان،رانا شہباز خان، عمران مصطفی سیال،رانا نواز خاں، رانا احسان خان ودیگر علاقہ مکینوں نے پودے لگائے اور عزم کا اظہار کیا کہ مون سون شجرکاری مہم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کیا جائے گا۔




