کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک نے شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مسلسل چوتھی بار شرح سود برقرار رکھی ہے۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے رواں سال 5مئی کو شرح سود ایک فیصد کم کرکے 11فیصد کر دی تھی۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 17 اکتوبر 2025 تک مرکزی بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ملین ڈالر بڑھ کر 14.45 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ ہفتہ ختم ہونے تک یعنی 17 اکتوبر تک مجموعی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19.85 ارب ڈالر رہے، جن میں سے 5.40 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود تھے۔




