ماموں کانجن (نامہ نگار) 497گ ب گلشیر میں شر پسند عناصر نے غریب محنت کش کی گدھی کی ٹانگ کاٹ دی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 497گ ب گلشیر، ماموں کانجن کا رہائشی غریب محنت کش محمد رمضان جو معمولی گدھا گاڑی چلا کر اپنے اہلِ خانہ کا رزق کماتا تھا، نامعلوم افراد کی سفاکانہ کارروائی کا شکار ہو گیا۔ مبینہ طور پر شرپسند عناصر نے اس کی گدھی کی ایک ٹانگ کاٹ دی جس کے باعث نہ صرف بے زبان جانور شدید اذیت میں مبتلا ہو گیا بلکہ محنت کش کا روزگار بھی چھن گیا۔متاثرہ شخص نے انتہائی پریشان اور دکھی حالت میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔




