فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ہونہار اور اچھی شہرت کے حامل آفیسر شفقت اﷲ مشتاق کو سیکرٹری بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کر دیا، شفقت اﷲ مشتاق کو ایڈیشنل سیکرٹری سروسز میٹرز چیف سیکرٹری سے تبدیل کر کے سیکرٹری بورڈ آف ریونیو تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ شفقت اﷲ مشتاق ایک ایماندار آفیسر ہیں۔ انہوں نے ہر عہدے پر محنت اور لگن سے کام کیا۔




