لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ شمین خان نے کاسٹنگ کاچ کے حوالے سے اپنے بیانات پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔ اداکارہ گزشتہ ایک دہائی سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور متعدد ڈراموں میں معاون کردار ادا کر چکی ہیں جنہیں ناظرین نے خوب سراہا ہے۔شمین خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کے حساس اور متنازع موضوع کاسٹنگ کاچ پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔




