شناختی کارڈ کے حصول کا نیا طریقہ متعارف

اسلام آباد (بیوروچیف) نادرانے شہریوں کیلئے قومی شناختی کارڈزکے حصول کانیاطریقہ کارمتعارف کرادیا۔نادرا حکام نے پہلی بارشناختی کارڈ حاصل کرنے والے شہریوں کے لیے تفصیلی مرحلہ وار ہدایات جاری کردی ہیں۔نادراکی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو چھ مراحل سے گزرنا ہوگا جن میں بائیو میٹرک تصدیق، کوائف کی درستی، قانونی سرپرستی کی تصدیق اورفیس کی ادائیگی شامل ہے۔ شناخت کے لیے والدین یا بہن بھائیوں کے شناختی کارڈ، قانونی سرپرستی کی صورت میں گواہ اور حلف نامہ بھی پیش کرنا ضروری ہوگا،اس کے علاوہ ب فارم یا کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔شناختی کارڈزکے حصول کے لئے درخواست کی تین کیٹیگریزمیں نارمل (750 روپے، 30 دن)، ارجنٹ (1500روپے، 15 دن) اور ایگزیکٹو (2500روپے، 7 دن) شامل ہیں۔نادرا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تمام کوائف درست طریقے سے جمع کرائیں تاکہ تاخیر یا اعتراض سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں