شوبز سے ریٹائرمنٹ نہیں لی اچھا سکرپٹ ملنے پر کام کیلئے تیار ہوں’ عفت عمر

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکارہ عفت عمر نے حکومت پنجاب کی جانب سے اہم عہدے کی آفر مسترد کرنے کی وجہ بتادی۔ معروف اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی،اس دوران انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیئے اور مخلتف موضوعات پراپنی رائے کا اظہار کیا۔اداکارہ عفت عمر نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ نہیں لی ، اچھا سکرپٹ ملنے پر پروجیکٹس میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔معروف اداکارہ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے شادی کا شوق بہت تھا،اس لیے کیریئر کی بلندی پر پہنچتے ہی شادی کر لی تھی۔عفت عمرکا کہنا تھا کہ مجھے اپنی زندگی میں محرم مرد کی کمی محسوس ہوتی تھی،والد کا پیار نہ ملنے کے سبب ذہن میں تھا کہ میں بھی کسی کیلیے اہم ہوں،کوئی مرد میرا خیال رکھے اور مجھے اپنائے،میں نے اپنے شوہر میں بہت سی خصوصیات دیکھنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا تھا۔سینئراداکارہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے مشیر برائے ثقافت کی آفر ملنے سے متعلق بھی سوال کا تفصیلا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے پنجاب حکومت کی جانب سے آفر موصول ہوئی تھی، میں نے اس سے متعلق چند میٹنگز میں بھی حصہ لیا تھا مگر مجھے جلد احساس ہو گیا تھا کہ بیوروکریسی کی حکمرانی کے ہوتے ہوئے ثقافت پر کچھ کام نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں