فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے گلہ دبا کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، امین پور بنگلہ کے قریب نہر سے نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد’ پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ 275 گ ب کے رہائشی اکرم نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ صوفیہ بی بی کی شادی 12سال قبل 272 گ ب کے احسان کیساتھ ہوئی، ان کے ہاں پانچ بچے 4 بٹیاں اور ایک بیٹا پیدا ہوا جو کہ حیات ہیں۔ بعدازاں میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے، گزشتہ شب احسان نے اپنی اہلیہ صوفیہ بی بی کے گلے میں کپڑا ٹھونس دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہو گئی۔ جبکہ تھانہ ساندل بار کے علاقہ امین پور بنگلہ نہر سے نعش برآمد ہوئی۔ جسکی شناخت نیو گرین ٹائون کے رہائشی محمد کامران ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی۔جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، نامعلوم افراد نے کامران کو قتل کر کے نعش نہر برد کر دی، پولیس نے مقتول کے بھائی عمران کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔




