لاہور (سپورٹس نیوز) بنگلادیش کے آل رانڈر شکیب الحسن اپنا بالنگ ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد آئی پی ایل معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاں پڑنے لگے ۔ شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے ۔ شکیب الحسن کو آئی پی ایل کھیلنے کا موقع محض اس صورت میں مل سکتا ہے کہ جب کوئی کھلاڑی زخمی ہوجائے یا ٹورنامنٹ کے دوران دستبردار ہوجائے ۔




