مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے پاکستانی وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں حاضری دی’ وزیرِاعظم نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کی۔ وزیرِاعظم نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری بھی دی جہاں انہیں زیارت خاص کی سعادت حاصل ہوئی۔ نائب وزیرِاعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِاطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔




