فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی سردار محمد،چیئر مین رانا طیب خاں ، وائس چیئر مین شیخ محسن خالد، جنرل سیکر ٹری حافظ عبد القیوم ،سرپرست اعلیٰ حاجی منظور قادر،میاں عبدالمجید ، سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد، نا ئب صدر محمد بلال لیاقت ،سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے کہا ہے کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا اور انتہائی مقدس مہینہ ہے جو ہمیں صبر، استقامت، ایثار، قربانی اور حق و صداقت پر ڈٹے رہنے کا درس دیتا ہے۔ بالخصوص یومِ عاشورہ کی یاد ہمیں واقعہ کربلا کے عظیم پیغام سے روشناس کراتی ہے جہاں حضرت امام حسین اور ان کے رفقا نے دین اسلام کی سربلندی اور حق کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان فرق واضح کردیا۔انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حضرت امام حسین کے کردار، صبر، تقوی، جرت اور دین کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں سے عملی سبق حاصل کریں اور اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے افراد کو اتحاد، یگانگت اور باہمی احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔




