شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ترجیح

سرگودھا( بیورو چیف) کمشنر سرگودھا ڈویژ ن حافظ شوکت علی کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈویژن بھر میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ۔ اجلاس کے دوران پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ڈائریکٹر پراجیکٹ نے موجودہ اور مجوزہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ بر یفنگ میں بتایا گیا کہ جاری منصوبوں کے تحت مختلف علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور بحالی کا عمل جاری ہے، جبکہ عوام کو معیاری پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے نئے منصوبے بھی زیرِ غور ہیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے مزید تاکید کی کہ شہریوں کو صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے متعلقہ ادارے باہمی رابطہ اور موثر حکمت عملی کے ذریعے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔اجلاس میں سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر پنجاب صاف پانی اتھارٹی،ڈپٹی ایم ڈی واسا، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور سی او میونسپل کارپوریشن نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں