فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد کے شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کا مشن تیزی سے جاری ہے۔میونسپل کارپوریشن کی طرف سے مزید شاہرات پر سٹریٹ لائٹس فعال ہونے سے علاقے جگمگا اٹھے جبکہ شہر کی اندرونی گلیوں میں پیچ ورک کا کام مکمل کیا گیا۔علاوہ ازیں روڈزکی لین مارکنگ بھی تیزی سے جاری ہے۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد/کمشنر راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔




