شہریوں کی درخواستوں پر تاخیر سے گریز کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر محکمانہ امور اور شعبہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، شہریوں کی درخواستو ں پر ہونے والی پیش رفت اور سروس ڈیلیوری کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ون ونڈو کانٹر، ای خدمت مرکز، ”ای بز” پنجاب پورٹل اور دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے درخواستوں کی نوعیت، زیر التوا کیسز اور ان پر ہونے والی کارروائی کے بارے میں بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند نے افسران اور متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر مقررہ مدت کے اندر کارروائی مکمل کی جائے اور غیر ضروری تاخیر سے ہر صورت گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درخواستوں کو بلاوجہ زیر التوا رکھنے کی بجائے قواعد و ضوابط کے مطابق فوری طور پر نمٹانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ون ونڈو کانٹر، ای خدمت مرکز اور ای بز پنجاب پورٹل کے ذریعے موصول ہونے والی درخواستوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے اور ہر درخواست کی پراگریس کو متعلقہ ریکارڈ میں بروقت اپ ڈیٹ کیا جائے۔ افسران اپنے متعلقہ شعبوں میں درخواستوں کے نمٹانے کے عمل کی خود نگرانی کریں تاکہ شہریوں کو بروقت ریلیف اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں