کمشنر کا DPSکے سٹاف کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد / صدر بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈویژنل پبلک سکول وکالج،ڈویژنل ماڈل کالج اور ساندل کالج کے سٹاف کے لئے بنیادی تنخواہ میں 7 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے اساتذہ کی خدمات کوسلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی جذبے،لگن اور محنت سے قوم کے معماروں کی کردار سازی جاری رکھیں،ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔پبلک سکولوں کے سٹاف نے کمشنر فیصل آباد کا شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں