کمالیہ(نامہ نگار)ڈی ایس پی کمالیہ چوہد ر ی جاوید اختر گجر نے پریس کلب کمالیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی صحافیوں سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صحافیوں میں رانا اسرار احمد خان، محمد حسین، عابد امجد، سعید عبداللہ رحمانی، محمد زین العابدین اور محبوب نذیر شامل تھے ۔ملاقات کے دوران علاقائی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی ایس پی کمالیہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے میں مثبت آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔صحافیوں نے بھی امن و امان کی بہتری کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور مختلف امور پر اپنے خیالات پیش کیے ۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔




