گوجرہ(نامہ نگار)ڈاکوئوںاور چوروں نے شہریوں کو مال سے محروم کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر298ج ب کامحمد دلبراپنی موٹر سائیکل پر سواراپنے بچوں کے ساتھ ٹوبہ روڈ انڈر پاس کے قریب جا رہاتھاکہ دو نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے موٹر سائیکل نمبر5354ایف ڈی این چھین لی۔ احمد آباد ٹائون کے محمد بلال کی موٹر سائیکل نمبر9342ایس یو ای برفی شاپ کے باہر سے چوری ہوئی اورملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔




