شہری ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں

کمالیہ(نامہ نگار)آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں جاری محفوظ پنجاب مہم کے تحت کمالیہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈان جاری ہے ۔اس مہم کے دوران اوور لوڈنگ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور اوور اسپیڈنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے ٹریفک وارڈن احمد کریم نے بتایا کہ مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جاتی ہے ، متعدد گاڑیوں کے چالان کیے جا چکے ہیں، ایف آئی آرز کا اندراج بھی عمل میں لایا گیا ہے اور جرمانے بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں