فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی نے محلہ فتح آباد میں شہری کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر چار ملزمان کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق محلہ احمد آباد کے رہائشی مزمل کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی شہروز کو ملزمان عبدالستار’ محمد فریاد’ حبیب اﷲ’ اویس’ سفیان’ حارث وغیرہ نے حبس بے جا میں رکھ کر کھمبے سے باندھ کر تشدد کیا اور اسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ملزمان کا کہنا تھا کہ شہروز سے مسجد کے غلہ سے رقم چوری کرتے ہوئے پکڑا ہے۔ تاہم ایس ایچ او میا ں واجد نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چار ملزمان عبدالستار’ فریاد’ حبیب اور اویس کو گرفتار کرلیا۔ کے شامل تفتیش کر لیا۔




