شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپور یشن فیصل آباد عظمت فردوس نے کہا کہ چوک گھنٹہ گھر اور اس سے ملحقہ بازاروں سمیت شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، دکان کے باہر پڑا ہوا سامان ضبط کر لیا جائیگا۔ جنکے پاس دکان نہیں وہ حکومت پنجاب کے سستے بازار میں کیبن حاصل کرنے کیلئے کمشنر’ ڈپٹی کمشنر اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن آفس سے رجوع کریں۔ عظمت فردوس نے کہا کہ راستے بند کر دینا یا تنگ کرنا اسلام میں بھی ناپسندیدہ عمل ہے اور پاکستانی قانون میں بھی جرم ہے۔ سرکاری زمین کو غیر قانونی طور پر یا بلااجازت اپنے ذاتی استعمال میں لانا جرم ہے۔ اگر کسی نے سامان دکان کے باہر لگایا، وہ کارسرکار ضبط’ نیلام اور جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے گھنٹہ گھر میں تجاوزات کیلئے ایک انچ بھی سرکاری فٹ پاتھ یا روڈ نہ دی ہے۔ تاجر اپنے سامان کی خود حفاظت کریں اور اپنی حدود میں رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں