فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد سمیت شہر بھر میں منی پٹرول پمپ موت بانٹنے لگے۔ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کسی بڑ ے حادثے کا سبب بن سکتی ہے’ شہر بھر کے چوک چوراہوں میں ڈرموں میں پٹرول کی فروخت جاری ہے،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر سے موت کے سوداگروں کے خلاف فوری نوٹس لینے کامطالبہ۔شہریوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے چند رشوت خور آفیسر چند روپے کی خاطر لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں’ خدانخواستہ کھلے پٹرول میں آگ لگ جائے تو مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہونے کا اندیشہ ہے’ شہریوں نے اپیل کی ہے کہ ایسے کرپٹ افسروں کو پکڑ کر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔




