شہر میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے پیشرفت یقینی بنائی جائے،ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھنٹہ گھر بازارو ں میں پارکنگ کے مسائل کے حل کے لئے پلازوں کی تعمیر کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے پارکنگ پلازوں کی مجوزہ سائٹس کا دورہ کیا اورپلازوں کی تعمیراتی پیش رفت، ڈیزائن اور دیگر امور پر بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو جدید اور بہتر پارکنگ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے نیسپاک (NESPAK) کو ہدایت کی کہ پارکنگ پلازوں کا حتمی ڈیزائن آئندہ3 روز میں جمع کرایا جائے جبکہ یکم اگست سے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام منصوبے مقررہ ٹائم لائن کے مطابق اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں