شہر کی مین شاہراہیں قبضہ مافیا سے آزاد کروائی گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آٹھ بازاروں سمیت شہر کی بڑی شاہراہوں سے پختہ انکرو چمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے’ شیخوپورہ روڈ’ سمندری روڈ’ جھنگ روڈ’ ستیانہ روڈ’ جڑانوالہ روڈ سمیت دیگر مین شاہراہیں قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی ہیں اور ان پر ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں ختم کر دی گئی ہیں مگر ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے’ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محترمہ عظمت فردوس نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سٹینڈنگ کمیٹی برائے رئیل اسٹیٹ کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں FCCIکے صدر فاروق یوسف شیخ’ سٹینڈنگ کمیٹی برائے رئیل اسٹیٹ کمیٹی کے چیئرمین میاں تنویر ریاض’ ممبران میاں محمد ہارون’ عاطف منظور’ وحید خالق رامے ‘ میاں محمد ادریس’ رانا ابتسام بابر’ میاں سیف اللہ’ سلیم احمد عثمانی’ وقار حسین’ میاں طارق محمود’ خالد نذیر’ رانا انور علی’ میاں آصف’ میاں رضوان اجمل’ میاں احسن شہزاد’ ظہور احمد ناصر’ علی احمد طارق’ مبین محمود نے شرکت کی’ محترمہ عظمت فردوس نے کہا کہ انکروچمنٹ کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہمارے تاجر لیڈر بھائی اور ممبران اسمبلی ہیں جو انکروچمنٹ کے مرتکب افراد کی حمایت میں سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں ہمیں ان کا خیال کرنا پڑتا ہے اور ہم پوری طرح اپنا کام سرانجام نہیں دے پاتے’ انہوں نے انکروچمنٹ اور قبضہ مافیا کو خبردار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہم اپنا کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے جس کسی نے بھی انکروچمنٹ کر رکھی ہے وہ رضاکارانہ طور پر ہٹا لے ورنہ ہم اپنا کام ضرور کریں گے’ انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے رئیل اسٹیٹ کمیٹی کے چیئرمین میاں تنویر ریاض کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے چیمبر کے پلیٹ فارم پر مجھے دعوت دی اور میں نے اپنا پیغام قبضہ مافیا تک پہنچایا’ اس موقع پر سٹینڈنگ کمیٹی برائے رئیل اسٹیٹ کمیٹی کے چیئرمین میاں تنویر ریاض نے محترمہ عظمت فردوس کے کام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہراچھے کام میں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں