فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے متوقع سٹی صدر فیصل آباد میاں زکریا حسن ڈارنے کہا کہ ایٹمی پاکستان بنانے کے لئے بھٹو خاندان نے اپنی گردنوں کا مینار پیش کردیا لیکن شہید بھٹو بے نظیر کے خاندان نے ملک اور قوم سے سچی وفا نبھائی حقیقی قوموں کے ایسے سچے اور وفادارلیڈرز ہوتے ہیں شہید جمہوریت دختر مشرق بے نظیر بھٹو کی عظیم جدو جہد آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،ہما ر ے دلو ں میں عظیم عوامی لیڈرکی حیثیت سے زندہ رہیں گی بے نظیر بھٹو کی کرشماتی شخصیت ،واقی باکمال اور بے مثال تھی ، پاکستان بھر کے جیالے شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں بھٹو خاندان کی ایٹمی اسلامی پاکستان ، ختم نبوت قانون کی بالادستی اور عوامی حکمرانی کے لیے جدوجہد کو کسی صورت بلایا نہیں جاسکتا ۔




